24newspk
ویرات کوہلی ایک بار پھر گولڈن ڈک پر آؤٹ،ویڈیو دیکھیں! شائقین کوہلی پر برس پڑے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،انگلینڈ پہلی اننگز میں 184 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی بھارت کے کپتان اور دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی بغیر رن بنائے اینڈرسن کی گیند پر صفر پر آوٹ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ بمقابلہ انڈیا پہلا ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے۔ ویرات کوہلی اور جیمز اینڈرسن کے مقابلے کا کافی عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔میچ کے دوران ویرات کوہلی ایک بار پھر گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے۔ جیمز اینڈرسن نے بال کی تو ویرات کوہلی کے بلے سے ایج لگ کر سیدھا وکٹ کیپر جاس بٹلر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ویڈیو دیکھیں
ویرات کوہلی کی سینچری نمبر 71 کا بہت عرصے سے انتظار کیا جا رہا ہے لیکن ویرات کوہلی سینچری بنانے میں مسلسل ناکام نظر آتے ہیں۔پہلے ٹیسٹ میں بھی جب وہ پہلی ہی بال پر آؤٹ ہوئے تو سوشل میڈیا پر مداحوں کی طرف سے ان پر کڑی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔