Search
24newspk
ویرات کوہلی نے آسان کیچ ڈراپ کر کے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا! سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کے

24نیوز پی کے:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیچ چھوڑنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سمیت پوری ٹیم کو بہترین اداکار قرار دے دیا۔ بھارت کی جانب سے دیا گیا 134 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے دوران ناقص فیلڈنگ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پوری ٹیم کو بہترین اداکار قرار دیا جارہا ہے۔ ویرات کوہلی کی جانب سے ایڈن مارکرم کا کیچ چھوڑے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی میمز بننا شروع ہوگئیں۔