24newspk
ویرات کوہلی کو لاکھوں روپے جرمانہ ہوگیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)بھارتی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز ویرات کو ہلی کو لاکھوں روپے جرمانہ ہو گیا۔
بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو24لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 83 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) جرمانہ کر دیا گیا ،ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں ۔اتوار کو کھیلے گئے اس میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث یہ جرمانہ کیا گیا۔
ویرات کوہلی کے علاوہ باقی تمام کھلاڑیوں اور متبادل کھلاڑی کو بھی 6،6لاکھ بھارتی روپے جرمانہ کیا گیا۔یہ میچ کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم بنگلور میں کھیلا گیا جس میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چلینجرز بنگلور نے راجھستان رائلز کو شکست دے دی تھی ۔