top of page
  • Writer's picture24newspk

”ویرات کوہلی کو گرفتار کیا جائے“ مدراس ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی،لیکن کیوں جانئیے


مدراس (کرکٹ نیوز پی کے)انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا بہترین بلے باز ویرات کوہلی اور بھارتی اداکارہ تمنا کے خلاف مدراس ہائیکورٹ میں کیس دائر کیا گیا ہے کہ ان کو گرفتار کیا جائے ان پر الزام ہے کہ انہوں جوئے کی پبلسٹی کی ہے جس کی سماعت 4 اگست کو ہوگی ۔


تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر چنائی سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل نے مدراس ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی ہے جس میں اس نے ایک ایپلی کیشن پر پابندی عائد کرنے کی درخواس کی ہے ،اس ایپلی کیشن میں آن لائن جوا کرائی جاتی ہے ۔درخواست گزار نے زور دیا ہے کہ اس آن لائن ایپلی کیشن کی وجہ سے نئی نسل جوئے میں مبتلا ہو سکتی ہے،


درخواست گزار نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی معروف کرکٹر اور تمنا جیسی معروف اداکارہ کی جانب سے ان ایپلی کیشن کے استعمال کی تشہیر اسے مزید دلفریب بنا رہی ہے اور ایسا کرنے پر دونوں کو گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے، مدراس عدالت میں پٹیشن کی سماعت 4 اگست کو ہو گی۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے باز ہیں اور انہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں ۔ویرات کوہلی نے 86 ٹیسٹ میچز میں 7,240 رنز، 248 ون ڈے میچز میں 11,867 رنز اور 82 ٹی 20 میچز میں ۔2,794 رنز بنا رکھے ہیں اور ویرات کوہلی کہ چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں اور نو جوان کرکٹ کھیلنے کا شوق رکھتے ہیں یا اپنا کیریئر شروع کر چکے ہیں ان کے ویرات کوہلی آئیڈیل کرکٹر ہیں۔



28 views0 comments
bottom of page