24newspk
ویرات کوہلی کی آئی پی ایل کا میچ شروع ہونے سے پہلے گراﺅنڈ میں ’انوکھی‘ حرکتیں

دبئی (کرکٹ نیوز پی کے) انڈین پریمیئر لیگ یواے ای میں جاری ہے۔بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے آئی پی ایل اس سال کا ایڈیشن یو اے ای میں کھیلا جا رہا ہے۔انڈین کرکٹ ٹیم کپتان اور دنیا کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی جو آئی پی ایل میں رائلز چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کر رہے ہیں ،ویرات کوہلی کی میچ شروع ہونے سے پہلے پریکٹس کے دوران ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ویرات کوہلی ایکسرسائز ڈانس کے انداز میں کر تے نظر آرہے ہیں جو شائقین کرکٹ کو بہت پسند آئی ہے۔
ویرات کوہلی کا میچ سے پہلے پریکٹس کے دوران ایک الگ ہی روپ دیکھا گیا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ ویرات کوہلی بلکل بے فکری سے ڈانس کر رہے ہیں۔ویرات کوہلی کی وائرل ویڈیو میں ڈانس کرنے پر صارفین نے بڑے دلچسپ تبصرے کیے ایک صارف نے کہا کہ ان کا اس حالت کا زمہ دار انوشکا شرما ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے کہا کہ یہ ویرات کوہلی کو کیا ہوگیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ویرات کوہلی دنیائے کرکٹ ٹیم میں ایک بہترین بلے باز کے طور پر مانے جاتے ہیں ۔ویرات کوہلی نے انڈیا کے لئے 86 ٹیسٹ ،248 ون ڈے اور 82 ٹی 20 میچ کھیلے۔ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7240 رنز بنائے اور ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 27 سنچریاں اور 52 نصف سنچریاں اسکور کیں ۔ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 11867 رنز بنائے اور انہوں نے 43 سنچریاں اور 58 نصف سنچریاں اسکور کیں ۔ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں 2794 اسکور کیں اور 24 نصف سنچری اسکور کیں۔