top of page
  • Writer's picture24newspk

ویرات کوہلی 12 سال بعد وہ کام کرنے میں ناکام ہو گئے جو وہ ہر سال کرتے تھے


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی جو آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر واپس بھارت آگئے بھارت واپس آنے کی وجہ ان کی اہلیہ انوشکا جنوری میں پہلے بچے کو جنم دیں گی ۔ویرات کوہلی نے ٹیم مینجمنٹ کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا اور انہوں نے چھٹی لے لی تھی۔ویرات کوہلی اس سال کوئی سنچری نہیں بنا سکے یہ ان کے کیریئر میں 12 سال بعد ایسا ہوا ہے۔


ویرات کوہلی دنیا ئے کرکٹ کے بہترین بلے باز مانے جاتے ہیں انہوں ٹیسٹ اور ون ڈے میں کافی سنچریاں اسکور کیں ہیں کوئی ایسا کیلنڈر ایئر نہیں تھا جس مین ویرات کوہلی کی سنچریاں نہ ہوں ۔بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ میچ کھیلے گی ۔پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو بدترین شکست ہوئی تھی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 36 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی نہیں پہنچ سکا تھا ۔ویرات کو ہلی اگر واپس بھارت نہ آتے تو ان کے پاس موقع تھا کہ وہ دوسرے میچ میں سنچری اسکور کر لیتے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ون ڈے کیرئیر کا آغاز 2008 ءمیں کیا تھا۔ اس سال انہوں نے 5 ون ڈے میچ کھیلے تھے لیکن کوئی سنچری نہیں بناسکے لیکن اس کے بعد ویرات کوہلی ہر سال سنچری بناتے آئے ہیں۔ رواں سال 2020 ءمیں کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں ختم ہونے کی وجہ سے ویرات کوہلی ون ڈے یا ٹیسٹ فارمیٹ میں کوئی سنچری نہیں بناسکے ، رواں سال 2020 ءمیں ویرات کوہلی نے 9 ون ڈے کھیل کر 431 رن بنائے ، ان کا سال کا بہترین سکور 89 رنز رہا ہے۔

25 views0 comments
bottom of page