24newspk
ویسٹ انڈیز بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز؛میچ کے دوران حادثہ! کیریئر کے پہلے ہی دن کھلاڑی اسپتال منتقل
Updated: Nov 23, 2021

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی جیرمی سولوزانو کو ہیلٹ پر زور دار گیند لگنے کی وجہ سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دورہ سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ میچ جو گال میں کھیلا جا رہا ہے پہلے دن ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جیری سولوزانو کے ساتھ فیلڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا،ان کو زودار شاٹ لگنے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا،فیلڈنگ کے دوران گیند فیلڈر کو زور سے ہیلمٹ پر لگی جس کے بعد گر گئے اور ان کو اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لے گئے جس کے بعد ان کا ابتدائی معانہ کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا ہے ان کو ہسپتال منتقل کیا جائے۔
سولوزانو کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا اور بعدازاں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ویسٹ انڈین بورڈ نے ٹوئٹر پر کھلاڑی کی صحت سے متعلق بتایا ہے کہ کوئی فریکچر نہیں ہوا تاہم انہیں آج رات اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔