top of page
  • Writer's picture24newspk

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان بھی خطرے میں پڑ گیا۔۔ ویسٹ انڈیز کے دو کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) ویسٹ انڈیز کی ٹیم دور پاکستان پر آئی ہو ئی ہے اور کل سے کراچی میں تین ٹی 20 میچز کا آغاز ہوگا ایسے میں مہمان ٹیم کے ایک نہیں تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز اسکواڈ کے دو کھلاڑیوں کے کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں نجی ہوٹل میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے میڈیا منیجر کا کہنا ہے کہ مزید جو تفصیلات آئیں گی تو ہم میڈیا کو آگاہ کر دیں گے۔ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں میں ‏شیلڈن کارٹرل، روسٹن چیس، کائل میئرز شامل ہیں جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں کی پریکٹس کوویڈ-19 ٹیسٹنگ سے مشروط تھی جو منسوخ کردی گئی ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کراچی میں موجود ہے دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں 3 ٹی20 اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔سیریز کا آغاز کل ٹی 20 میچ سے ہوگا۔

42 views0 comments
bottom of page