top of page
  • Writer's picture24newspk

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر عمران خان اور وسیم اکرم کے ہم پلہ ہو گئے

Updated: Jul 31, 2020



مانچسٹر (کرکٹ نیوز پی کے ) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان اور فاسٹ باؤلر جیسن ہولڈر نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں ایک منفرد اعزاز حٓصل کر لیا ہے ،انہوں نے پاکستان کے سابق کپتان ورلڈکپ 1992 کے ونر عمران خان اور دوسرے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر سابق کپتان وسیم اکرم کو جوائن کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کپتان اور فاسٹ باؤلر جیسن ہولڈر نے ون ڈے اور ٹیسٹ دونوں فارمیٹس میں کپتان کی حیثیت سے وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی ہے اور جیسن ہولڈر نے یہ اعزاز انگلینڈ میں جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران حاصل کیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس فہرست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان 187 ٹیسٹ اور 131 ون ڈے وکٹوں کے پہلی پوزیشن پر ہیں ان کے بعد پاکستان کے دوسرے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم جو 107 ٹیسٹ ، 158 ون ڈے وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور شان پولاک (103، 134) تیسرے نمبر پر ہیں

8 views0 comments
bottom of page