24newspk
ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مزید 5 ارکان کورونا کا شکار،سیریز خطرے میں پڑ گئی

کراچی (24نیوز پی کے) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جا رہا ہے ،ایسے میں مہمان ٹیم کے پانچ اور کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اب تک 8 کھلڑی کورونا وائرسا کے شکار ہو چکے ہیں ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جا رہا ہے، سیریز شروع ہونے سے پہلے مہمان ٹیم کے تین افراد جن میں کھلاڑی اور آفیشلز شامل ہیں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا لیکن مہمان ٹیم کے پانچ اور افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کی وجہ سے بڑی ہلچل مچ گئی ہے اور سیریز خطرے میں پڑ گئی ہے،مہمان ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ ،اسپنر اکیل ہوسین اور آلراؤنڈر جسٹن راؤنڈر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے سیریز ملتوی ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں ۔
ان کے علاوہ اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹ وِک اور ٹیم فزیشن ڈاکٹر اکشائی مان سنگھ کا بھی کورونا مثبت نکل آنا تشویش کا باعث بن گیا، نئی صورتحال سامنے آنے پر پی سی بی حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے
پاکستان اور ویسٹ نڈیز کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آخری میچ کھیلا جائے گا میچ شام 6 بجے شروع ہوگا،اس کے دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچ بھی کھیلے جائیں گے۔