top of page
  • Writer's picture24newspk

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کوبہت بڑا دھچکا،شائقین کرکٹ مایوس


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)ویسٹ ٹیم کے لئے ایک اور بڑا اپ سیٹ ٹیم بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی نہیں کر پائی ،اس سے پہلے وہ پچھلے سال کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی نہیں کر پائی تھی ۔ویسٹ ٹیم جو کسی دور میں دنیا کی بہترین ٹیم ہوا کر تی تھی جو دو دفعہ ون ڈے ورلڈ کپ اور دو دفعہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت چکی ہے ایسی ٹیم کا ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کر پانا شائقین کرکٹ اور ویسٹ انڈیز کے عوام جو کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں ان کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے۔


ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہوتے ہی مقامی اور سابق کرکٹرز نے توپوں کا رخ بورڈ کی طرف کر لیا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کارلوس بریتھ ویٹ نے کہا ہے کہ یہ وہ کم ترین جگہ ہے جہاں آپ جا سکتے ہیں، یہ چیز عرصہ دراز سے ہماری طرف بڑھ رہی تھی۔کارلوس بریتھ ویٹ نے کہا کہ گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا سپر 12 مرحلہ مِس کیا، وائٹ بال کرکٹ میں گزشتہ برسوں سے مشکلات رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے، ٹیلنٹ کی شناخت نہ کر پانا مسائل میں سے ایک ہے۔


14 views0 comments
bottom of page