• 24newspk

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز: پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا اعلان کب کیا جائے گا؟ تاریخ سامنے آگئی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرکٹ سیریز اگلے مہینے ہوگا۔ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستا ن کے دوران تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ہوم ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان 20 مئی تک متوقع ہے۔قومی سلیکشن کمیٹی نے پہلے ہی ناموں اور تربیتی کیمپ پر غور شروع کر دیا ہے جو 23 مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ون ڈے سیریز راولپنڈی میں کھیلی جانی تھی لیکن آنے والے ہفتوں میں متوقع سیاسی بے چینی پی سی بی کو مقام تبدیل کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔ اب تک ملتان کو بیک اپ وینیو سمجھا جا رہا ہے۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے گزشتہ روز نیدرلینڈز اور پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کیا تھا۔نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے 31 مئی، 2 جون اور 4 جون کو وی آر اے کرکٹ گراؤنڈ، ایمسٹیلوین میں کھیلے جائیں گے۔ نیدرلینڈز کے دورے کے بعد ویسٹ انڈیز 8، 10 اور 12 جون کو پاکستان میں تین ون ڈے میچ کھیلے گی۔

27 views0 comments