24newspk
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا! کون کون شامل ہے؟جانئیے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان رواں ماہ سے شروع ہو گا،مہمان ٹیم 9 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔ہوم سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے ہوم سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے،قومی ٹیم میں اہم کھلاڑیوں کو آرام کروایا گیا ہے جن میں حسن علی ،سرفراز احمد اورعماد وسیم کو آرام کروایا گیا ہے ان کی جگہ محمد حسنین،سعود شکیل اور امام الحق کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے اور نائب کپتان شاداب خان ان کے علاوہ آصف علی، فخرزمان، حیدر علی، حارث رؤف،امام الحق، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، سعود شکیل۔ محمد وسیم جونئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، اور عثمان قادر شامل ہیں۔
عبد اللہ شفیق واحد کھلاڑی ہیں جو ریسرو کی لسٹ میں شامل ہیں۔
جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹیم میں 15 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان)، آصف علی، فخرزمان، حیدر علی، حارث رؤف، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم جونئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، اور عثمان قادر شامل ہیں۔