24newspk
ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز: ورلڈ کپ میں نظر انداز کیے جانے والے شرجیل خان کو موقع ملنے کا امکان

ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) ویسٹ انڈیزن کا دورہ پاکستان روان مہینے ہوگا،ویسٹ انڈیز 9 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی۔دورہ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔
دورہ پاکستان کے لئے ویسٹ انڈیز نے ٹیم کا اعلان پہلے ہی کیا ہوا ہے،قومی ٹیم کا اعلان ابھی نہیں ہوا،ویسٹ انڈیز کے خلاف جن کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں موقع نہیں مل سکا ان کو موقع دیے جانےکا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق شرجیل خان ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں موقع دیا جائے گا،ان کے علاوہ احمد شہزاد کو بھی موقع دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سلیکٹرز سے کچھ سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کا کہا ہے تاکہ نئے کھلاڑیوں کو ٹرائی کیا جا سکے جو ڈومسٹک کرکٹ میں پرفارم کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شرجیل خان، صاحبزادہ فرحان اور احمد شہزاد کو بھی چانس ملنے کا امکان ہے۔ تینوں کھلاڑیوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اچھی پرفامنس دیں تھی۔ نیشنل ٹی 20 کپ میں صاحبزادہ فرحان،شرجیل خان،احمد شہزاد نے ٹاپ اسکورر ر تھے ان کو ٹیم میں موقع ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع سے یہ بھی خبر ملی ہے کہ بابر اعظم نے پاکستان کے مین کھلاڑیوں شاہین آفریدی، حسن علی اور محمد رضوان کو بھی بتا دیا ہے کہ ان کو ایک یا دو میچز میں آرام دیا جا سکتا ہے۔