top of page
  • Writer's picture24newspk

”ٹاس جیتنا اچھا ہے، فواد عالم کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ۔۔۔“ محمد یوسف



لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز محمد یوسف نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کے فیصلے کو اچھا فیصلہ قرار دیا۔


تفصیلات کے مطابق سابق کپتان محمد یوسف نے پاکستان کا ٹاس جیتنے کو اچھا قرار دیا اور کہا کہ 11 سال بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے بلے باز فواد عالم کے بارے کہا کہ ان کے پاس یہ سنہری موقع ہے کہ وہ ٹیم میں اپنی جگہ بنا سکیں۔


محمد یوسف نے کہا کہ اب پاکستان کے بلے بازوں کو چاہیے کہ ایک اچھا اسکور کریں اور جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں،انہوں نے کپتان اظہر علی اور اسد شفیق کے بارے میں کہا کہ وہ ٹیم میں سب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی ہیں ان کو پرفارم کرنا چاہیے باقی نوجوان کھلاڑی اپنی پرفارمنس سے ٹیم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں۔


محمد یوسف کا کوچنگ سٹاف کے بارے میں کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا کوچنگ سٹاف بہت تجربہ کار ہے اور انہوں نے سوچ سمجھ کر دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے اچھے کمبینیشن کے ساتھ ٹیم کا انتخاب کیا ہوگا ۔

محمد یوسف نے ے مزید کہا کہ ہمیں امید رکھنی چاہیے پچھلے ٹیسٹ میچ میں کی گئی غلطیوں کو دوبارہ نہیں دوہرایا جائے گا اور اس ساؤتھہمپٹن ٹیسٹ میچ کا نتیجہ پاکستان کے حق میں ہوگا۔

25 views0 comments
bottom of page