top of page
  • Writer's picture24newspk

ٹاس کے دوران ویرات کوہلی نے افغانستان کے کپتان سے کیا کہا؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل


ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) ورلڈ ٹی 20 یو اے ای میں کھیلا جا رہے ،بھارت اور افغانستان کے د رمیان میچ میں افغانستان ٹیم کی باڈی لینگویج ، فیلڈنگ اور بیٹنگ میں چند غلطیاں اور تبدیلیاں دیکھ کر سوشل میڈیا پر میچ فکس کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔


سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اس وقت بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسنگ کا ٹرینڈ نمبر ون بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ثبوتوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس ٹرینڈ کا استعمال کررہے ہیں اور چند ویڈیوز بھی لگائ جارہی ہیں جن میں میچ فکسنگ کے شک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واضح طور پر آواز سنائ دے رہا ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹاس جیتنے والے محمد نبی کو پہلے بولنگ کرنے کا کہہ رہے ہیں ۔ دونوں کپتان ٹاس کے لیے کریز پر پہنچے۔ محمد نبی نے ٹاس جیت کر ویرات کوہلی سے ہاتھ ملایا تو ویرات کوہلی نے محمد نبی کو پہلے بولنگ کرنے کا بولا جس کے فوراً بعد محمد نبی نے کہا کہ ہم پہلے بولنگ کریں گے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ڈیئر آئی سی سی آپ کہاں ہیں کیا آپ اسکینڈل کی تفشیش کروائیں گے؟


34 views0 comments
bottom of page