24newspk
ٹرینٹ بولٹ کا شاندار کیچ ، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی تعریف پر مجبور ہوجائیں
Updated: Mar 28, 2021

ولنگٹن(کرکٹ نیوز پی کے ) بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ نے بنگلا دیش کے بلے باز کا نا ممکن کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں بنگلادیش کے بلے باز لٹن داس کا ٹرینٹ بولٹ نے تھرڈ مین پر بھاگے ہوئے ہوا میں اچھل کر کیچ پکڑ کر سب حیران کر دیا کیوں کہ کافی مشکل کیچ تھا جس کو وہاں موجود شائقین نے تو خوب پسند کیا اس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی وہ وائرل ہوگئی اور صارفین نے ٹرینٹ بولٹ کے عمدہ کیچ پکڑنے پر خوب داد دی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،مقررہ 50 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 318 رنز بنائے نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیون کونوے نے 126 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ان کے علاوہ ڈیرل مچل نے 100 رنز بنائے۔جواب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 154 رنز پر آؤٹ ہوگئی،نیوزی لینڈ کی طرف سے جیمز نیشم نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور میٹ ہینری نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔