24newspk
ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ محمد عامر کا کاؤنٹی کرکٹ کے ریڈ بال میچز میں کم بیک! لندن روانہ ہو گئے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ میں گلوسٹرشائر کی نمائندگی کرنے کے لئے انگلینڈ پہنچ گئے ہیں ۔انگلش کلب گلوسٹر شائر نے محمد عامر کو خوش آمدید کہا ۔محمد عامر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے انجرڈ ہونے کے بعد شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی کہا گیا کہ ہمیں پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کےساتھ معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔بتایا گیا کہ تجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑی محمد عامر اپریل اور مئی میں کاؤنٹی چیمپئن شپ کے تین میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔
محمد عامر نے پاکستان کے لئے 36 ٹیسٹ میچوں میں 119 وکٹیں حاصل کیں،ان کی بہترین بولنگ 6/44 ہے۔محمد عامر نے ون ڈے انٹر نیشنل میں 61 میچوں میں 81 وکٹیں حاصل کیں اور ان کی بہترین بولنگ 5/30 ہے۔محمد عامر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 50 میچ کھیلے اور 59 وکٹیں حاصل کیں ان کی بہترین بولنگ 4/13 ہے۔