24newspk
ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلیوں پر وقار یونس بھی بول پڑے
Updated: Aug 21, 2020

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باؤلنگ کوچ وقار یونس نے ٹیسٹ کرکٹ کے قوانین میں زیادہ تبدیلیوں کی مخالفت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلوں کی مخالفت کر دی انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پوری دنیا میں پنک بال کا تجربہ کیا جا رہا ہے اور اس سے تجرباتی بنیادوں پر گلابی بال سے میچ کھیلے جا رہے ہیں
وقار یونس نے مزید کہا کہ شائقین کو پسند ہے اور مالی اعتبار سے کوئی نقصان نہیں ہے تو ٹیسٹ میچ میں گلابی بال کا استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ وقار یونس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹیسٹ میچ کی خوبصورتی 5 دن میں ہی ہے چھٹا روز پچ کے لئے صحیح نہیں ہے کیوں کہ پانچ دن کے ٹیسٹ میچ میں پچ کی کنڈیشن تبدیل ہو چکہی ہوتی ہے باقی موسم کی جہاں تک بات تو وہ کرکٹ میں معمول کی بات ہے۔
سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وقار یونس نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئے قوانین کے بارے کہا کہ وہ اس کے حق میں نہٰیں ہیں کیوں حقیقت میں کرکٹ یہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میں تبدیلیاں ہوتی ہیں تو کھلاڑی آہستہ آہستہ ان کے عادی ہو جاتے ہیں ۔