top of page
  • Writer's picture24newspk

ٹیسٹ کرکٹ میں حسن علی نے رواں سال تمام باؤلرز کو پیچھے چھوڑدیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں سال ٹی 20 میں کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے وہاں پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی رواں سال عمدہ کارکردگی پیش کی ہے۔

رواں سال سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں پاکستانی باؤلرز دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔سب سے زیادہ وکٹیں انڈین سپن باؤلر روی چندرا ایشون نے حاصل کیں انہوں نے 52 وکٹیں حاصل کی ہیں دوسرے نمبر پر پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ہیں انہوں نے 47 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ،جبکہ تیسرے نمبر پر پاکستان کے فاسٹ باؤلر ش حسن علی ہیں اانہوں نے 41 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔تاہم ان تینوں باؤلرز میں حسن علی کی ایوریج سے اچھی ہےانہوں نے 41 وکٹیں 16اعشاریہ 07 کی ایوریج سے حاصل کیں۔

روی چندرا ایشون کی ایوریج 16 اعشاریہ 23 جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی ایوریج 17 اعشاریہ 06 ہے۔شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں تیسرے جبکہ حسن علی دسویں نمبر پر موجود ہیں۔



54 views0 comments
bottom of page