top of page
  • Writer's picture24newspk

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لئے ڈیبیو کرنے کے 13 سال بعد فواد عالم نے اہم سنگ میل عبور کر لیا


ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آلراؤنڈر بلے باز فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ گال میں کھیلا جا رہا ہے۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔فواد عالم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 24 رنز بنائے ، اس دوران انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 1 ہزار رنز بنانے کا سنگِ میل بھی عبور کرلیا ہے۔


قومی ٹیم کے بلے باز فواد عالم نے بیٹنگ کرتے ہوئے 28 ویں اوور کی پہلی گیند پر ایک رن لیا جس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ہزار رنز مکمل کرلیے۔بیٹر کو میچ سے قبل سنگِ میل تک پہنچنے کیلئے 14 رنز درکار تھے۔ 36 سالہ کھلاڑی نے اب تک 18 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے، 5 سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی بدولت ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک ایک ہزار 10 رنز بنا رکھے ہیں۔ انہوں نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

فواد عالم نے پاکستان کے لئے 19 ٹیسٹ میچوں میں 1010 رنز بنائے ہیں جس میں پانچ سنچریاں اور دو نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔فواد عالم نے ون ڈے میں 38 میچ کھیلے اور 966 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور چھ نصف سنچریاں شامل ہیں۔ٹی 20 کرکٹ میں 24 میچوں میں 194 رنز بنائے ہیں ۔


Web Desk (24NewsPK) Pakistan cricket team's middle all-rounder batsman Fawad Alam has crossed an important milestone in Test cricket.



The second Test match between Pakistan and Sri Lanka is being played in Galle. Pakistan scored 231 runs in the first innings and got out. Fawad Alam scored 24 runs in the second Test match, during which he has also crossed the milestone of scoring 1000 runs in Test cricket.


National team batsman Fawad Alam took a run on the first ball of the 28th over while batting, with which he completed 1000 runs. The batsman needed 14 runs to reach the milestone before the match. The 36-year-old player has so far represented the national team in 18 Test matches, scoring 1010 runs in Test cricket thanks to 5 centuries and two half-centuries. He made his Test debut against Sri Lanka in 2009.

Fawad Alam has scored 1010 runs in 19 Test matches for Pakistan, scoring five centuries and two half-centuries. Fawad Alam has played 38 ODI matches and scored 966 runs, including one century and six half-centuries. He has scored 194 runs in 24 matches in T20 cricket.

28 views0 comments
bottom of page