• 24Newspk

ٹیلنٹ سامنے لانا ہے تو نچلے درجےپر کھلاڑیوں کو ۔۔۔۔رمیز راجہ نے بڑی بات کہہ دی



اسلام آباد (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کے کھلاڑیوں کو مراعات دیں کیونکہ ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے یہاں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، نچلے درجے پر بھی کھلاڑیوں کو مراعات کے نظام کومتعارف کرنے کی ضرورت ہے۔


رمیز راجہ کا مزید کہا کہ اگر فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹیلنٹ نہیں آئے گا توآگے کیسےآئے گا پھر تو سارا کام بند ہو جائے گا۔ نہون نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ سنٹرل کانٹریکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے اس سے کھلاڑیوں اعتماد بڑھتا ہے رمیز راجہ نے ایمرجنگ کھلاڑیوں کی بات کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ ،حیدرعلی ،اور محمد حسنین کو کانٹریکٹ دینا اچھی بات ہے لیکن اس میں اور کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جات تو اچھا ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں کو اپنی پہلی کلاس اور 19 سال سے کم عمر کے کرکٹرز کو بونس کے ذریعے ترتیب دینا ہوگا کیونکہ یہی وہ جگہ ہے جہاں سے آپ کو قومی سطح پر ٹیلنٹ ملتا ہے۔ رمیز راجہ نے بتایا کہ ان کا سنٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں پر بھی کچھ مشاہدہ ہے۔




18 views

Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube