• 24newspk

ٹیم دوستی یاری کیلئے ،آنکھوں پر پٹی باندھ کر بنائی گئی ہے، ان دو کھلاڑیوں کی پرفامنس نظر نہیں آرہی؟


24 نیوز پی کے: پاکستانی وکٹ کیپربلے بازکامران اکمل کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کی سلیکشن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ٹیم کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے آنکھوں پر پٹی باندھ کر ٹیم کا اعلان کیا گیا، یہ اسکواڈ ایک بار پھر دوستی یاری کے لیے بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم چیف سلیکٹر، کوچ اور کپتان کی پسند سے بنائی گئی ہے، کل کو اگر کھلاڑی پرفارم نہیں کرتے تو یہ سب اپنے اوپر دباؤ لینے کے بجائے کرکٹرز پر بوجھ ڈالیں گے کہ انہوں نے پرفارم نہیں کیا جبکہ ٹیم تو آپ نے ہی سلیکٹ کی تھی۔

سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے سوال کیا کہ کیا چیف سلیکٹر صاحب کو کھلاڑیوں کی پرفارمنس نظر نہیں آرہی؟ جو ٹیم میں ہونے کا مستحق ہے اسے ضرور ہونا چاہیے، شرجیل خان کو سکواڈ کا حصہ بنانا چاہیے تھا، اس کے علاوہ شعیب ملک تجربے والا کھلاڑی ہے اسے شامل کرنا چاہیے تھا۔مڈل آرڈر بیٹر سے متعلق کامران اکمل کا کہنا تھا کہ دنیا کی ہر فرنچائز شعیب کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتی ہے، میں سمجھتا ہوں شعیب کی ٹوئٹ کی وجہ سے اس کا راستہ رُک گیا،کامران اکمل نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹیمیں کھلاڑیوں کے سیکھنے کے لیے نہیں بنائی جاتیں، پرفارمنس کے لیے بنتی ہیں، یہ ایونٹ روز روز نہیں ہوتے، اللہ کرے ہماری ٹیم اچھی پرفارم کرے لیکن اس سے زیادہ اچھی ٹیم کا انتخاب ہو سکتا تھا۔

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے ہمارے لوگوں کی یادداشت بہت کمزور ہے، ایشیا کپ میں مڈل آرڈر پر کافی تنقید ہوئی سب نے بہت بات کی لیکن اب نیا ایونٹ شروع ہونے والا ہے تو سب بھول جائیں گے اور اگلی خوشی کا انتظار کرتے رہیں گے۔


24 News PK: Pakistani wicketkeeper Baz Kamran Akmal criticized the selection of the national squad for the T20 World Cup and said that looking at this team, it seems as if the team was announced blindfolded. The squad is once again built for friendship.

According to the details, former wicketkeeper batsman Kamran Akmal posted a video on his YouTube channel in which he said that this team is made by the choice of the chief selector, coach and captain, tomorrow if the players do not perform, then all of them will Instead of taking pressure from the top, you will put the burden on the cricketers that they did not perform while the team was selected by you.



Former wicket keeper batsman Kamran Akmal asked if the chief selector does not see the performance of the players? Whoever deserves to be in the team should be, Sharjeel Khan should have been a part of the squad, besides Shoaib Malik is an experienced player and should have been included. Regarding the middle order batsman Kamran Akmal said that the world Every franchise wants to include Shoaib in their team, I think his path is blocked due to Shoaib's tweet, Kamran Akmal said that international teams are not made for players to learn, they are made for performance. Events don't happen every day, may Allah make our team perform well, but a better team could have been selected.



Wicketkeeper Batter said that I think our people's memory is very weak, there was a lot of criticism on the middle order in the Asia Cup, everyone talked a lot, but now the new event is about to start, then everyone will forget and wait for the next happiness. Will stay.


139 views0 comments