top of page
  • Writer's picture24newspk

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ ہاف سینچریاں! بابر اعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا


24 نیوز پی کے: بابر اعظم نے اسی اننگز کے دوران بھارتی کپتان روہیت شرما کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ پاکستانی کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے، انہوں نے بھارتی کپتان روہیت شرما کو پیچھے چھوڑا۔ روہیت شرما نے ٹی ٹوئنٹی میں 28 نصف سنچریاں بنائیں، جبکہ بابر اعظم 29 نصف سنچریوں کے ساتھ اب دوسرے نمبر پر آگئے۔

اس فہرست میں بھی پہلے نمبر پر مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ہیں، جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 33 نصف سنچریاں بنائیں۔ خیال رہے کہ بابر اعظم نے ٹیسٹ میچز کی 75 اننگز میں 3122، ون ڈے کی 90 اننگز میں 4664 جبکہ ٹی ٹوئنٹی کی 86 اننگز میں 3216 رنز بناچکے ہیں۔


0 views0 comments
bottom of page