• 24newspk

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ میں فیل ہونے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بھی حسن علی کی پرفامنس پر سوالیہ نشان


ویب ڈیسک (24نیوز پی کے)پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کافی عرصے سے آؤٹ آف فارم نظر آرہے ہیں اور ان کی پرفامنس پر سوال اُٹھتے رہے ہیں۔

کیا پاکستان کے پاس فاسٹ بولرز ختم ہو گئے؟ محمد عباس کاؤنٹی کرکٹ میں بہترین پرفامنس دے رہے ہیں انہیں چانس کیوں نہیں دیتے؟ خراب پرفامنس کے باوجود حسن علی کو کب تک بیک کیا جائے گا؟سوشل میڈیا پر یہی کچھ سوال گردش کر رہے ہیں وائٹ بال کرکٹ میں حسن علی کی پرفامنس کچھ اچھی نہیں رہی ہے جبکہ ان کی فیلڈنگ پر بھی سوالیہ نشان ہے وہ کئی کیچز بھی چھوڑ دیتے ہیں جس سے ٹیم کو نقصان ہوتا ہے۔


اسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھی حسن علی کچھ خاطر خواہ پرفامنس نہ دے سکے اس کے بعد وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ چلے گئے جہاں انہوں نے کافی اچھا پرفارم کیا اور ان سے اب یہی امید کی جا رہی تھی کہ وہ پاکستان کے لئے بھی اچھی پرفامنس دیں گے۔

لیکن سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 17 اوور کیے لیکن ایک بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے جب کہ انہوں نے 59 رنز بھی دیے۔


دوسری اننگز میں بھی سری لنکا کے بیٹرز نئی بال کے ساتھ حسن علی کو بہت آرام سے کھیلتے ہوئے نظر آئے جب کہ شاہین شاہ آفریدی جو کہ انجری کے باعث آرام کر رہے ہیں بیٹرز پر پریشر بنا کر رکھتے ہیں۔دوسری طرف نسیم شاہ جن کا تجربہ اور عمر حسن علی سے کافی کم ہے ان سے کئی زیادہ خطرناک نظر آتے ہیں۔


حسن علی کی پچھلی 8 ٹیسٹ اننگز میں صرف 7 وکٹیں ہیں، جبکہ ون ڈے کرکٹ میں 18 میچز میں صرف 16 وکٹیں اور ٹی ٹوئنٹی میں پچھلے 10 میچز میں صرف 9 وکٹیں۔شائقین کا سوشل میڈیا پر رد عمل کچھ اس طرح ہے۔









Web Desk (24 News PK) Pakistan's fast bowler Hasan Ali has been looking out of form for a long time and questions have been raised about his performance.


Has Pakistan run out of fast bowlers? Muhammad Abbas is giving the best performance in county cricket, why not give him a chance? Despite the bad performance, how long will Hasan Ali be back? These are some of the questions that are circulating on social media. Hasan Ali's performance in white ball cricket has not been good, while his fielding is also questionable. Leave, which hurts the team.


Hasan Ali failed to perform well in the Test series against Australia, after which he went to England to play county cricket, where he performed well and was now expected to play for Pakistan. Will also give good performance.


But in the first innings of the ongoing second Test match against Sri Lanka, he bowled 17 overs but failed to take a single wicket while conceding 59 runs.


In the second innings too, the Sri Lankan batsmen were seen playing Hasan Ali very comfortably with the new ball, while Shaheen Shah Afridi, who is resting due to injury, kept pressure on the batsmen. On the other hand, Naseem Shah's Hasan Ali's age and experience is much less than that, making him look much more dangerous.


Hasan Ali has only 7 wickets in his last 8 Test innings, only 16 wickets in 18 matches in ODI cricket and only 9 wickets in his last 10 matches in T20Is.

28 views0 comments