24newspk
ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد شاہد آفریدی کا مطالبہ ،کس کھلاڑی کو شامل کرنے کا کہہ دیا؟
Updated: Sep 1, 2020

ویب ڈیسک (کرکٹ نیو ز پی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے بعد جہاں شائقین پاکستان کرکٹ مایوس ہوئے وہاں سابق کھلاڑی بھی ٹیم کی پرفارمنس پر ناخوش نظر آئے۔
قومی کرکٹ کے سابق کپتان اور آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی نے سماجی ربطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے کہا کہ قومی ٹیم کی شکست پر دکھ ہوا اتنا اسکور کرنے کے باجود ہماری باؤلنگ میچ بچانے میں ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں موقع ملنا چاہیے ان کا ٹی ٹونٹی کرکٹ کا تجربہ ہے۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تھی اور سیریز میں 0-1 برتری حاصل کر رکھی ہے۔کل آخری ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔