24newspk
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آج کے میچ کے لئے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کیے جانے کا امکان

ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) یو اے ای میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان سے زبردست کامیابی کے بعد پاکستان اپنا چوتھا میچ آج نمیبیا سے کھیلے گا جہاں پاکستان کی ٹیم میں چند تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنے پہلے تینوں اہم میچز میں کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کے بعد پاکستان اپنے چند کھلاڑیوں کو سیمی فائنل کے لیے ریسٹ دینے کا سوچ رہا ہے۔ ایسے میں بینچ پر موجود دیگر کھلاڑیوں کو بھی آزمانے کا سوچا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج پاکستان ٹیم اپنے چوتھے میچ کے لئے تین تبدیلیاں کرنے جارہا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں ہونے والی تین تبدیلیاں حیدر علی، محمد نواز اور محمد وسیم جونئیر کی شکل میں کی جائیں گی۔لیکن ابھی تک مکمل طور پر تبدیلیوں کے بارے میں نہیں بتایا گیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ کن کن کھلاڑیوں کو ریسٹ دیا جاۓ گا۔ تاہم یہ واضح ہے کہ محمد حفیظ کی جگہ حیدر علی جبکہ حسن علی کی جگہ محمد وسیم کو کھلایا جاسکتا ہے۔