24newspk
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افتخار احمد اور شاہین آفریدی کی پاورٹنگ! جلدی وکٹس گرنے کے بعد پاکستان کا کم بیک!

24 نیوز پی کے:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔ روہت شرما کے فیصلے کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔ بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے بابر اعظم کو اپنے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ پاکستان ٹیم کی دوسری وکٹ ارشدیپ سنگھ نے چوتھے اوور کی آخری گیند پر حاصل کی، محمد رضوان 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد شان مسعود اور افتخار احمد نے پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کو سنبھالا۔ افتخار احمد نے 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے ففٹی اسکور کی، انہیں 13ویں اوور میں محمد شامی نے آوٹ کیا۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 96 کے مجموعی اسکور پر گری، شاداب خان کو 14ویں اوور میں ہاردیک پانڈیا نے آؤٹ کیا۔ اسی اوور کی آخری گیند پر حیدر علی بھی 2 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
بھارتی فاسٹ بولر ہاردیک پانڈیا نے پاکستان کی چھٹی وکٹ 16ویں اوور میں حاصل کی، جب محمد نواز 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ آصف علی کی گری جب وہ 17 ویں اوور میں ٹیم کے اسکور میں 2 رنز کا اضافہ کر کے آؤٹ ہوئے۔ بھوونیشور کمار نے آخری اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ حاصل کی۔ وہ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔