24newspk
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے باولرز کے لیے بری خبر،خطرناک کھلاڑی کا انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کا امکان

ویب ڈیسک(کرکٹ نیوز پی کے) رواں سال ورلڈ ٹی 20 کا آغاز جون میں بھارت میں ہونے جا رہا ہے۔دنیائے کرکٹ کے بالرز کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ۔دنیا ئے کرکٹ کے سب سے خطرناک بلے باز جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلئرز کی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے کوچ مارک باوچر نے اے بی ڈویلئرز کو ورلڈ ٹی 20 سے پہلے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔کرک انفو کے مطابق اے بی ڈویلیئرز نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جنوبی افریقہ کے کوچ مارک باوچر نے پچھلے سال بھی میری دستیابی کے بارے میں پوچھا تھا۔
اے بی ڈویلیئرز کا کہنا تھا کہ میں نے مارک باوچر سے رواں سال ہونے والے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لینے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔لیکن اس حوالے دوبارہ کوئی بات نہیں ہوئی لیکن جب ملاقا ت ہوگی تو اس بارے میں سوچا جائے گا۔اے بی ڈویلیئرز نے مزید اس بات کو بھی دیکھنا پڑے گا کہ کیا ان کھلاڑیوں کے ساتھ ذیادتی تو نہیں ہوگی جو پچھلے چند سالوں سے ٹیم کا حصہ ہیں ۔ ڈویلیئرز کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے اختتام پر مارک باوچر سے ملاقات طے ہیں۔