• 24newspk

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کا میچ خطرے میں پڑ گیا! بھارتی منسٹرنے میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ



ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے ہائی وولٹیج مقابلے پاک بھارت میچ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔ورلڈ ٹی ٹونٹی 2021 کا آغاز ہو چکا، کوالیفائنگ مرحلے کے ساتھ ساتھ ٹیموں کے وارم اپ میچز بھی جاری ہیں ایسے ‏ میں بھارت سے پاکستان اور بھارت کے مقابلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق یونین منسٹر گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے انعقاد پر دوبارہ غور کیا جائے کیونکہ دونوں ‏ممالک کے تعلقات اچھے نہیں ہیں اور جب تک تعلقات بہتر نہیں ہوتے میچ کے انعقاد پر غور کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت بارڈرز پر صورت حال کچھ زیادہ اچھی نہیں اور کافی عرصے سے دونوں جانب تناؤ پایا ‏جاتا ہے ایسی صورتحال میں ہمیں حالات کو مزید کشیدہ ہونے سے بچانا چاہیے۔

اس اثناں میں پنجاب کے وزیر پرگت سنگھ نے بھی پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ‏کے تعلقات خراب ہونے کا سبب بننے والے کسی بھی عمل سے گریز کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے دمیان میچ 24 اکتوبر کو دوبیئ میں شیڈیول ہے۔اس سے پہلے بھی یہ سازشیں ہوتی رہی ہیں 2016 میں جب پاکستان ورلڈ ٹی 20 کھیلنے بھارت گیا تھا تو اس وقت بھی ایسی سازشیں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان اور بھارت کا میچ نہیں ہونا چاہیے یہ صرف سیاسی بیان ہوتے ہیں ۔



91 views0 comments