top of page
  • Writer's picture24newspk

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے سب سے بڑی عمر کے کھلاڑی کون سے ہوں گے؟ جانیے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی رواں ماہ یو اے ای اور عمان میں میں کھیلا جائے گا،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ دنیا بھر میں مشہور ہے اور اس میں نوجوانوں کے علاوہ معمر کھلاڑی بھی کھیلتے ہیں ۔کئی ٹیموں میں جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے وہیں معمر کھلاڑی بھی متحدہ عرب امارات اور عمان میں میگا ایونٹ کے دوران ایکشن میں ہوں گے۔

ورلڈ کپ میں سب عمر رسیدہ کھلاڑی کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج کھلاڑی کرس گیل کو حاصل ہے جو 42 سال کی عمر میں اپنا چھٹا ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے۔پاکستان کے 41 سالہ محمد حفیظ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کے علاوہ عمان کی کرکٹ ٹیم میں شامل 2 پلیئرز محمد خوشی اور محمد ندیم 39 ، 39 سال کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ کرس گیل،محمدحفیظ نے ساتواں ورلڈ ٹی 20 کھیلیں گے شعیب ملک کا چھٹا ورلڈ کپ ہے انہوں نے 2007 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور پاکستان پہلے ایڈیشن میں فائنل کھیلا تھا۔2021 کا ورلڈ کپ ان تینوں کھلاڑیوں کے لئے آخری ورلڈ کپ ہو سکتا ہے۔

55 views0 comments
bottom of page