top of page
  • Writer's picture24newspk

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شروعات بھارت کو ہرا کر کریں گے،حسن علی نے کمر کس لی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) روان ماہ یو اے ای میں شروع ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا مقابلہ روایتی حرف بھارت کے ساتھ ہوگا جو ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ ہوتا ہے دونوں ملکوں کے عوام پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے بے چین ہوتے ہیں ۔پاکستان کی ٹیم میگا ٹی ٹونٹی ایونٹ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل فاسٹ باؤلر حسن علی کا کہنا ہے کہ بھارت کو ہی نہیں نیوزی لینڈ کو بھی ہرانا ہے۔ دونوں میچز ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ پلان کر کے جائیں گے اور میچز کو آسان نہیں لیں گے۔کرکٹر حسن علی نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ میگا ایونٹ کے آغاز میں ہی پاکستان ٹیم کے دونوں میچز بڑے اہم ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ کی شہرت تو ہمیشہ ہوتی ہے اب نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بھی بہت چرچے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جیت کے ساتھ میگا ایونٹ کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بھی ہرائیں گے۔ رزلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن کوشش ہمارے ہاتھ میں ہے جو ہم کریں گے۔ ہر میچ کا دباؤ ہوتا ہے، ہمارے پاس پروفیشنل ہیں جو دباؤ سے نکلنا جانتے ہیں۔حسن علی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں سلو پچز ہوتی ہیں اس لیے لو اسکورنگ میچز ہوں گے۔ اگر 170 تک اسکور بن جاتا ہے تو اس دوران میرا رول سادہ سا ہے کہ رنز روکنے اور وکٹیں لینا ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی نے میگا ایونٹ سے پہلے کوچز کی تبدیلی کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورنن فلینڈر سے ملاقات ہوئی ہے اگرچہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی زیادہ نہیں کھیلی لیکن وہ اچھے بولر ہیں۔ میگا ایونٹ سے پہلے تبدیلی نہیں ہونی چاہیئے تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ وقار یونس کو ٹیم میں ہونا چاہیئے تھا لیکن مینجمنٹ کی تبدیلی ہمارے ہاتھ میں نہیں یہ بدقسمتی ہے، میں نے وقار یونس سے بہت کچھ سیکھا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کا 24 اکتوبر کو بھارت جبکہ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے ساتھ مقابلہ ہے۔



31 views0 comments
bottom of page