• 24newspk

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا یا نہیں؟ کپتان بابر اعظم نے بتادیا


24 نیوز پی کے: پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے سکواڈ کے لیے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کو منتخب کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ لائن اپ کو تبدیل کرنے کا یہ وقت درست نہیں ہے۔ ہالینڈ کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ نیدرلینڈز کے فوراً بعد میچز ہیں، اس لیے تبدیلیوں کے لیے وقت آنے کا امکان نہیں ہے۔شعیب ملک جو اس وقت پاکستان کے سب سے تجربہ کار کرکٹر ہیں، کے بارے میں توقع کی جا رہی تھی کہ وہ ایشیا کپ 2022ء کے لیے ٹیم میں جگہ بنا لیں گے لیکن بابر نے نئے چہروں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے شعیب ملک کے انتخاب سے متعلق سوال کے جواب میں بابر نے کہا کہ وہ اور حفیظ قومی ٹیم کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہیں، اب ان کے متبادل پر توجہ مرکوز کرنا بہتر ہوگا۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی، خوشدل شاہ اور افتخار احمد جیسے کھلاڑی حال ہی میں اچھا کھیلے ہیں، اس لیے آل راؤنڈرز کے خلا کو پر کرنے کے لیے ان کے لیے زیادہ میچز اور اعتماد حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ہالینڈ کی سیریز اور ایشیا کپ 2022ء کے لیے حسن علی کو سکواڈ سے باہر کیے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں بابر نے کہا کہ میں جانتاہوں کہ حسن علی فارم میں نہیں ہیں، لیکن ایسا نہیں ہے کہ انھیں کچھ ثابت کرنا پڑے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بابر کی قیادت میں ہالینڈ پہنچ چکی ہے۔ وہ 16 اگست سے شیڈول تین ون ڈے میچز کھیلیں گے۔



24Newspk: Pakistan's all-format captain Babar Azam has made it clear that he does not intend to select veteran all-rounder Shoaib Malik for the T20 World Cup 2022 squad.


National team captain Babar Azam said that this is not the right time to change the lineup. Speaking to the media ahead of the three-match ODI series against Holland, Babar Azam said that there are matches immediately after the Netherlands, so there is no chance of time for changes. Shoaib Malik, who is currently Pakistan's most experienced The cricketer was expected to make the squad for the Asia Cup 2022 but Babar expressed confidence in the new faces. Asked about Shoaib Malik's selection for the T20 World Cup, Babar said that he and Hafeez are huge assets for the national team, now it would be better to focus on their replacements.



Pakistan cricket team captain Babar Azam further said that players like Asif Ali, Khushdil Shah and Iftikhar Ahmed have played well recently, so it is important for them to get more matches and gain confidence to fill the void of all-rounders. In reply to a question about Hasan Ali's exclusion from the squad for the Holland series and Asia Cup 2022, Babar said, "I know Hasan Ali is not in form, but it's not like he has anything to prove." . It is worth mentioning here that Holland has reached under the leadership of Babur. They will play three ODIs scheduled from August 16.

113 views0 comments