24newspk
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 ، ٹرافی کی تقریب رونمائی کا انعقاد

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 ، ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابقورلڈ ٹی ٹوئنٹی رواں سال یو اے ای میں کھیلا جائے گا، دبئی میں منعقدہ تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی یواے ای کے شیخ نیہان مبارک النیہان تھےاور آئی سی سی آفیشلز بھی موجود تھے۔
بھارت کی میزبانی میں 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی میلے کے تمام تر انتظامات ایمریٹس کرکٹ بورڈ کررہا ہے۔ میچز دبئی، ابوظہبی اور عمان میں شیڈول ہیں، 17 اکتوبر سے ایونٹ کا سپرکوالیفائر راؤنڈ شروع ہوگا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہوگا۔
آپ کو واضح کر دیں کہ ورلڈ ٹی 20 رواں سال بھارت میں کھیلا جانا تھا لیکن کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ایونٹ کو بھارت سے یواے ای شفٹ کیا گیا ہے۔