24newspk
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022:کیا پاکستان اب بھی کوالیفائی کر سکتا ہے؟

24 نیوز پی کے: ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا میں کھیلا جا رہا ہے،ورلڈ کپ میں بڑے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں وہاں ورلڈ کپ مین اپ سیٹ بھی ہو رہے ہیں ۔زمبابوے کی پاکستان کو شکست ،آئرلینڈ کی DLS کے تحت انگلینڈ کو پانچ سے شکست نے ورلڈ کو اور دلچسپ بنا دیا ہے۔کئی جیتے ہوئے میچ بارش کی نظر ہو گئے ہیں۔دونوں گروپوں میں ٹیموں کے پوائنٹس کی عجیب صورتحال ہے اور ابھی تک کسی بھی ٹیم کے لئے کہا نہیں جا سکتا کہ یہ ٹیم سیمی فائنل کھیلے گی۔
جب آپ اپنے بازو آزمانے کی بجائے دوسروں پر بھروسہ کرتے ہیں ، یا ان کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں تو وہی ہوتا ہے کہ جو پاکستان کے ساتھ ہو رہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں انڈیا کی شکست نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات اور کم کر دئیے ہیں ، گو ابھی ٹیم گرین کے چانسز بالکل ختم نہیں ہوئے ہیں ۔
“اب پاکستان کیا چاہے گا؟ یہی کہ سب سے پہلے تو بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے بقیہ دونوں میچز جیت لے کہ ان میں سے کسی ایک میں بھی ہار کی صورت میں کہانی ویسے ہی ختم ہو جائے گی ۔
یہ بھی یاد رہے کہ دونوں میچز جیت کر بھی ضروری نہیں کہ پاکستان اگلے مرحلہ میں چلا جائے ، وہ ایسے کہ جنوبی افریقہ نیدر لینڈ سے جیتنے کی صورت میں سات پوائنٹس کے ساتھ پھر بھی پاکستان سے آگے ہو گا ۔دوسرا انڈیا اپنے بقیہ دونوں میچز بنگلہ دیش و زمبابوے سے جیت کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ کوالیفائی کر سکتا ہے ۔
اب پاکستان کو “ دوا” بھی کرنی ہے اور “ ُدعا” بھی ۔ وگرنہ بوریا بستر بہت حد تک گول ہو ہی چکا ہے ۔
دوا یہ کہ اپنے دونوں میچز اچھے مارجن سے جیت کر رن ریٹ کو بھی بہتر کرے ۔ اور دعا یہ کہ انڈیا اپنے بقیہ دونوں میچز نہیں تو کم از کم ان میں سے ایک ضرور ہار جائے ، یوں پاکستان و انڈیا کے چھ، چھ پوائنٹس برابر ہوں گے اور بہتر رن ریٹ پر پاکستان ، کوالیفائی کر سکتا ہے ۔
تیسری صورت یہ کہ بنگلہ دیش ، انڈیا کو شکست دے دے اور انڈیا ، زمبابوے سے جیت جائے تو بھی تینوں ایشیائی ٹیموں پاکستان ، انڈیا اور بنگلہ دیش کے چھ، چھ پوائنٹس برابر ہو جائیں گے اور رن ریٹ بہتر بنا کر ٹیم گرین آگے بڑھ سکتی ہے ۔
ایک اور کمال بارش بھی دکھا سکتی ہے ، مگر باران رحمت کس کے حق میں اور کس کے خلاف جا سکتی ہے ، یہ بھی وقت ہی بتائے گا ، تاہم ایک بات طے ہے کہ چوتھے میچز مکمل ہونے تک پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ میں ہے ۔ اب گرین شرٹس پوری فائٹ کر کے “ دوا “ کریں اور ہم سب “ُدعا” ، بے شک ُدعاؤں ، خصوصا صدق دل سے مانگی گئی دعاؤں میں بہت طاقت ہوتی ہے ۔ انشاءاللہ ۔