24newspk
ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری ، بابر اور رضوان بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کے مزید قریب پہنچ گئ

دبئی(24 نیوز پی کے)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ نئی رینکنگز میں بلے بازوں میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کی 906 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار لیکن حالیہ خراب پرفارمنس کی وجہ سے پوائنٹس میں کمی آئی ہے۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 811 کے ساتھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔کپتان بابر اعظم کا 755 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نمبر ون پوزیشن پر موجود بھارت کے بیٹر سوریا کمار یادیو کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی20 میچ کھیلے جائیں جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو پوائنٹس بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ٹی ٹوئنٹی باولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ افغانستان کے ہی فضل حق دوسرے نمبر پر ہیں۔باولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کی چوتھی پوزیشن ہے۔ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔