top of page
  • Writer's picture24newspk

ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑنے کے بعد ویرات کوہلی کیا کرنے والے ہیں؟ مشتاق احمد نےپیشگوئی کر دی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی ناقص کاکردگی کی وجہ سے میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کا دورہ بھارت رواں میں ہونا ہے اس کے لئے بھارتی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع ہے۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پہلے ہی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ سابق پاکستانی کرکٹر مشتاق احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ ویرات کوہلی اب ناصرف کپتانی چھوڑیں گے بلکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابقپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے نے بھارتی کھلاڑیوں کی ورلڈکپ ٹی ٹونٹی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف مایوس کن کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ انڈین پریمیر لیگ کی وجہ سے کئی مہینوں سے ایک بائیو سیکیور ماحول میں رہ رہے تھے اور اس سے ان کا نقصان ہوا جو ان کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ ویرات کوہلی اب ایک خاندانی آدمی ہیں اور ان کی ایک بیٹی ہے، وہ اب اپنی خاندانی زندگی پر زیادہ توجہ دینا چاہیں گے۔بھارت کو ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ان دو میچوں کی وجہ سے وہ ایونٹ میں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کرسکی۔

45 views0 comments
bottom of page