24newspk
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے باہر ہونے کے بعد ویرات کوہلی کا ٹیم بھی سے باہر ہونے کا امکان

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کی دوڑ سے بھارت باہر ہو گیا ہے۔بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر شائقین کرکٹ بہت مایوس ہوئے ہیں اور ٹیم پر غصے کا اظہار کر رہے ہیں ۔نیوزی لینڈ کا دورہ بھارت میں ٹیم میں تبدیلیوں کا مکان ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا امکان ہے جس میں ویرات کوہلی کے بھی امکانات واضح ہیں ۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 17 نومبر سے شروع ہو گی جس میں ویرات کوہلی، جسپریت بھمرا، راہول، محمد شامی، ایشون، پنٹ اور جڈیجا کو آرام دینے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت روہیت شرما کریں گے تاہم ابھی ٹیم کا اعلان نہیں کیا گیا ،ٹیم کا اعلان دو دون بعد کیا جائے گا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ سے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دیں گے اب ان کو ون ڈے کی کپتانی سے ہٹانے کا امکان ہے۔بھارت کی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر سوشل میڈیا پر بہت بحث ہو رہی ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے ہیں اور انہوں نے بھارت کے لئے بڑے ریکارڈ قائم کیے ہیں لیکن بطور کپتان وہ ٹیم کو بڑے ایونٹ میں فتح نہیں دلا سکے۔