top of page
  • Writer's picture24newspk

ٹی ٹین لیگ کے بعد یو اے ای نے نائنٹی بیش کرکٹ لیگ متعارف کروادی، لیگ کا آغاز کب ہوگا؟


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے بعد اب ایک اور کرکٹ فارمیٹ نائیٹی 90 بیش کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس میں دنیا کے مشہور کرکٹر جلوہ گر ہونگے۔ایونٹ اگلے سال شارجہ میں کھیلا جائے گا اور ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے اس پر زور شور سے کام جاری ہے ۔نائٹی 90 بیش ایک بلکل نئی بین الاقوامی فرنچائنز کرکٹ لیگ ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے بینر تلے کھیلا جائے گا جو چیئرمین ای سی بی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری اور بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان کے زیر کنٹرول ہے ایونٹ کا انعقاد شارجہ کرکٹ کونسل سنچری ایونٹس اور سپورٹس کے تعاون سے کیا جائے گا۔ نائنٹی 90 بیش متحدہ عرب امارات کرکٹ کے بانی عبدالرحمن بختیر، اے آر وائی گروپ کے سی ای او سلمان اقبال اور سنرجی گروپ آف کمپنیز کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران چوہدری کی اجتماعی سوچ ہے ۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کو لگتا ہے کہ نائنٹی 90 کرکٹ کھیل کی ضرورت ہے۔


وقت کے ساتھ کرکٹ کو دلچسپ کرنے کے لئے تبدیلیاں کی گئی ،پہلے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی جاتی تھی پھر ون ڈ ے کرکٹ کو متعارف کروایا گیا اس میں جدت لانے کے لئے ڈے اینڈ نائٹ میچ ،وائٹ بال اور کلرفل ڈریس متعارف کرائی گئی اس کے بعد پاور پلے کا استعمال کیا گیا،اس کے بعد ایک نیا فارمیٹ متعارف کرایا گیا ٹی 20 فارمیٹ جس کو لوگوں نے بہت سراہا اس میں پاور پلے نو بال پر فری ہٹ اور آؤٹ ہونے پر رویو لینا شائیقن کرکٹ خوب لطف اندوز ہوتے ہیں ،کرکٹ کو اور دلچسپ بنانے کے لئے کرکٹ ممالک نے ٹی 20 لیگ کا انعقاد کیا مختلف ممالک میں اپنی لیگ کرکٹ کھیلی جاتی ہے جس میں پوری دنیا سے انٹرنیشنل کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔2017 میں ایک اور نیا فارمیٹ متعارف کرایا گیا جس کو ٹی ٹین لیگ کا نام دیا گیا اور ہر سال یواے ای میں کھیلا جاتے ہے اور لوگ اسے بہت انجوئے کرتے ہیں ۔امید ہے کہ اب نائٹی بیش کا انعقاد بھی کامیابی سے ہوگا اور شائقین کرکٹ خوب لطف اندوز ہونگے۔


51 views0 comments
bottom of page