24newspk
ٹی 10 لیگ کا آغاز آج سے ابوظہبی میں ہو رہا ہے

ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے) ٹی 10 لیگ کرکٹ کا آغاز آج 28 جنوری سے ابو ظہبی میں شروع ہو رہا ہے اور 6 فروری تک جاری ہے گا۔ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں مراٹھا اریبین ،بنگال ٹاءگر ز دہلی بلز،ناردرن واریرز شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں لاہور قلندرز،دکن گلیڈی ایٹرز ،ٹیم ابوظہبی اور پونے ڈیلوز شامل ہیں ۔
ایونٹ میں ہر ٹیم گروپ میں دوسری ٹیم کے ساتھ ایک ایک میچ کھیلے گی 31 جنوری تک گروپ میچ کھیلے جاءیں گے اس کے بعد یکم فروری سے چار فروری تک دونوں گروپوں کے درمیان ایک ایک کراس میچ کھیلے جاءیں گے۔ 5 فروری اور 6 فروری کو پلے آف اور فاءنل کھیلا جاے گا۔پہلے دن تین میچ کھیلے جاءیں گے۔ٹی 10 کرکٹ لیگ میں کرس گیل، بین ڈنک، شاہد آفریدی ، محمد حفیظ ، شعیب ملک، محمد عامر، شرجیل خان ، محمد نبی، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویزے، ایلیکس ہیلز، پولارڈ بھی اپنے اپنے جوہر دکھائیں گے۔