• 24newspk

ٹی 20ورلڈ کپ ،شاہین کو آسٹریلین پچز پر مشکل ہو سکتی ہے! سابق پاکستانی کھلاڑی نے خدشہ ظاہر کر دیا


24 نیوز پی کے:سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان جونیئر لیگ میں گوادر شارکس کے کوچ مشتاق احمد نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں ٹی ٹؤئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلین بچز پر مشکل ہو سکتی ہے۔ سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی میچ ونر ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلین پچز کے لیے ان کی فٹنس عروج پر ہونی چاہیے آسٹریلین پچز ہارڈ ہوتی ہیں۔

شاہین آفریدی کی کمر اور گھٹنے پر سارا وزن پڑے گا، گھٹنے کی تکلیف کے بعد آنے کی وجہ سے آسٹریلین پچز پر انہیں مشکل ہوسکتی ہے، میرے گھٹنے کے3 آپریشن ہوئے مجھے آسٹریلین کنڈیشنز کا اندازہ ہے وہاں گراؤنڈ نرم اور پچز سخت ہوتی ہیں سارا وزن گھٹنے اور کمر پڑتا ہے اس کے لیے مسلز مضبوط اور فٹنس عروج پر ہونی چاہیے۔

مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان ٹیم کے بارے غلط اندازے قائم نہیں کرنے چاہئیں، مڈل آرڈر میں تھوڑی تبدیلی کریں، شاداب خان کو مسلسل اوپر کھلایا جا سکتا ہے، پاکستان ٹیم 160, 170 رنز کرتی ہے تو بولرز دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گوادر شارکس کے کوچ نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ میں اچھے سپنرز نظر آ رہے ہیں، لیفٹ آرم چائنا مین کی تلاش ہے،مومن کی شکل میں ہمیں وہ نظر آ رہا ہے، پاکستان جونیئر لیگ سے ہمیں ہیرے ملیں گے۔


13 views0 comments