24newspk
ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ، اعظم خان کو ٹیم میں کیوں شامل کیا گیا؟ چیف سلیکٹر نے بنیادی وجہ بتادی

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے۔چیف سلیکٹر محمد وسیم نے قومی ٹیم کا اعلان کیا تھا،ٹیم کی سلیکشن پر تنقید کی گئی ۔سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سرفراز کی قیادت میں قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی تھی۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ اعظم خان کو ورلڈ کپ سکواڈ میں ان کے بہترین سٹرائیک ریٹ کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن میں مڈل آرڈر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، ٹی 20 میں اعظم خان کا اسٹرائیک ریٹ سب سے زیادہ ہے۔
ایسا ہوسکتا ہے کہ رضوان بطور کیپر اور اعظم خان بطور بیٹسمین کھیلیں۔اعظم خان کو بطور وکٹ کیپر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ،حالانکہ سرفراز احمد سینئر کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ٹیم کی قیادت بھی کی ہے اس کی جگہ اعظم خان کو ٹیم میں شامل کرنا زیادتی ہے ،سوشل میڈیا پر بڑی تنقید کی جاری ہے۔ٹی ٹوئنٹی کے اوپنر فخر زمان کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ان کے علاوہ شعیب ملک جو لیگ کرکٹ بہترین کھیل رہے ہیں ان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔