top of page
  • Writer's picture24newspk

ٹی 20 ورلڈ کپ ایتھوپیا میں نہیں آسٹریلیا میں ہو رہا ہے،کامران اکمل


کراچی (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے آنے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کے انتخاب پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔


پاکستان کرکٹ کے اوپنر بلے باز وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تو ان کے بہت سے اہم کھلاڑیوں نے دورہ نہیں کیا اس کے باوجود ہم ان سے ٹی 20 میچ نہیں جیت سکے۔کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہو رہا ہے کوئی ایتھوپیا میں نہیں ،ٹیم کا انتخاب کرتے وقت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

کامران اکمل نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہو ئے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کو اپنی بیٹنگ لائن پر توجہ دینی ہوگی خاص طور پر پانچویں اور چھٹے نمبر پر ،انہوں نے کہا کہ ذاتی پسند نا پسند سے ہٹ کر کھلاڑیو ں کے انتخاب پر توجہ دینی چاہیئے۔کامران اکمل کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے سوچیں ،صرف 6 کھلاڑیوں پر ہی زیادہ توجہ مرکوز نہ کی جائے بلکہ مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ تمام کھلاڑیوں کپتان ،کوچنگ اسٹاف کی سلیکشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی پی سی ایل کے انعقاد کرنے پر تعریف کی۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بحالی میں ا ن کا بڑا کردارہے۔کامران اکمل نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے جلد بحال کرنے کی ضرورت ہے، ڈیپارٹمنٹس بند ہونے سے کھلاڑی پریشانی کا شکار ہیں، حکومت کو جلد نوٹس لینا چاہئیے۔



کامران اکمل نے پاکستان کے لئے 53 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 2648 رنز بنائے جن میں 6 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں اسکور کیں ۔کامران اکمل نے پاکستان کے لئے 150 ون ڈے میچ کھیل کر 3236 رنز بنائے ،کامران اکمل نے ون ڈے میں 5 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں اسکور کیں۔کامران اکمل نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 58 میچ کھیل کر 987 رنز بنائے جس میں پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں ۔کامران اکمل نے آخری انٹرنیشنل میچ 2 اپریل 2017 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

37 views0 comments
bottom of page