24newspk
ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کا سنسنی خیز وارم اپ میچ، حیران کن نتیجہ آگیا

دبئی(24 نیوز پی کے )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ ہور رہے ہیں پاکستان نے اپنے دو وارم اپ میچ کھیل لیے ہیں ۔پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی دوسرے میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ نے پاکستان کو آخری گیند پر شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے،پاکستان کی طرف سے فخر زمان 52 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ان کے علاو آصف علی 32 اور شعیب ملک 28 ،محمد رضوان 19،بابر اعظم 15 ،محمد حفیظ 13 اور حسن علی نے 11 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی طرف سے ربادہ نے 3 ،مہارج نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ نے 186 رنز کا حدف 20 اوور کی آخری گیند پر 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔جنوبی افریقہ کی طرف سے راسی دوسین نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ان کے علاوہ تیمبا بموا 46 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پاکستان کی طرف سے عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ان کے علاوہ کوئی باؤلر وکٹ نہیں لے سکا۔