24newspk
ٹی20 ورلڈکپ 2007 میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کی کیا کارکردگی رہی ؟جانئیے
Updated: 6 days ago

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) ٹی 20 کرکٹ کا پہلا انٹرنیشنل میچ 17 فبروری 2005 کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا گیا جو آسٹریلیا نے 44 رنز سے جیتا تھا ۔ٹی 20 کا پہلا ورلڈ کپ 2007 میں جنوبی افریقہ میں کھیلا گیا اس ورلڈ کپ میں 12 ٹیمیں شامل تھیں ۔ٹیموں کو چار گروپوں میں شامل کیا گیا۔ ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل تھیں۔ ہر گروپ میں سے 2 ٹیمیں سپر8 کے لئے کوالیفائی ہوئی ۔سپر 8 کو دو گروپوں میں شامل کیا گیا ان میں سے چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی ہوئی تھیں ان چار ٹیموں میں پاکستان ،نیوزی لینڈ،بھارت اور آسٹریلیا شامل تھیں ۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 15 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا۔2007 کے ورلڈ کپ کا فائنل 24 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا۔بھارت نے پاکستان کو 5 رنز سے شکست دے کر پہلا ورلڈ ٹی 20 اپنے نام کر لیا تھا۔ پہلے ورلڈ ٹی 20 میں سب سے زیادہ میچز بھارت اور پاکستان نے 5/5 میچ جیتے۔ورلڈ کپ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ اسکور سری لنکا نے بنایا انہوں نے کینیا کے خلاف 260 رنز بنائے۔ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز آسٹریلیا کے مائیکل ہیڈن نے 265 رنز بنائے تھے جس میں چار نصف سنچریاں شامل تھیں ان کی بہترین اننگز 75 رنز تھا،دوسرے نمبر پر بھارت کے گوتھم گھمبیر نے 227 ،مصباح الحق 218 کے ساتھ تیسرے نمبر تھے۔ورلڈ ٹی 20 میں پہلی سنچری ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے اسکور کی تھی۔ایونٹ میں سب سے زیادہ چھکے نیوزی لینڈ کے میک ملن نے مارے تھے انہوں نے ایونٹ میں 13 چھکے مارے تھے۔سب سے زیادہ چوکے مائیکل ہیڈن نے مارے تھے انہوں نے ا یونٹ میں 34 چوکے مارے تھے۔
ورلڈ کپ میں سے سب سے زیادہ وکٹیں پاکستان کے فاسٹ باؤلر عمر گل نے لیں انہوں نے ایونٹ میں 13 وکٹیں حاصل کیں ۔سب سے بہترین باؤلنگ نیوزی لینڈ کے گلیسپی نے 7/4 وکٹیں حاصل کیں ۔پاکستان اور بھارت کے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے جیتا اور ٹی 20 کرکٹ کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھارت کے فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان کو دیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پاکستان کے شاہد خان آفریدی کو دیا گیا۔