top of page
  • Writer's picture24newspk

ٹی20 وکٹوں کی ڈبل سنچری، شاہین کم عمر اور تیز ترین پیسر بن گئے


24نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ٹی20 وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی۔شاہین شاہ آفریدی یہ ہندسہ عبور کرنے والے کم عمر تیز ترین بلے باز بن گئے۔


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ویں ٹی 20 میچ میں وکٹ لے کر یہ ہندسہ عبور کیا۔شاہین شاہ آفریدی نے 143 میچوں میں 200 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقی پیسر کاگیسو ربادا کے پاس تھا جنھوں نے 146 میچز میں 200 ٹی 20 وکٹیں مکمل کی تھیں۔


23 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے پیر کی شب اپنی پہلی ہی گیند پر ٹام لیتھم کو آؤٹ کرکے وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرلی ۔افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان سب ست پہلے کھلاڑ ی ہیں جنہوں نے تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کیں انہوں نے 134میچز یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ وہ ایک اسپنر ہیں، اسی طرح دوسرے نمبر پر سعید اجمل ہیں انہوں نے 139 میچز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا وہ بھی اسپنر بولر تھے۔

سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل بھی 147 میچز میں ٹی 20 وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرچکے ہیں

19 views0 comments
bottom of page