top of page
  • Writer's picture24newspk

ٹی20 کرکٹ میں کس بھی گراؤنڈ پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ کس پاکستانی باؤلر کے پاس ہے؟ جانئیے

Updated: Oct 27, 2020


کرکٹ نیوز پی کے:ٹی 20 کرکٹ پوری دنیا میں مقبول ہے.انترنیشنل کرکٹ کے علاوہ کئی ممالک میں لیگ کرکٹ بھی کھیلی جاتی ہے جس میں دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی حصہ لیتے ہیں اور لیگ کو چار چاند لگادیتے ہیں،جہاں بلے باز اپنی جارح مزاج بلے بازی سے چھکے اور چوکے لگتے ہیں وہاں باؤلر اپنی بہترین باؤلنگ سے وکٹیں اڑاتے ہیں.


پاکستان میں بھی کرکٹ کا جنون ہے یہاں بھی کرکٹ دیکھی اور کھیلی جاتی ہے اور پاکستان کے کرکٹر دنیا کی مختلف لیگ کرکٹ میں حصہ لیتے ہیں اور اپنی بہترین پرفارمنس سے پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں. پاکستان کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام شاہد خان آفریدی جنہوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے پوری دنیا میں نام کمایا. شاہد آفریدی اپنی جارح مزاج بیٹنگ سے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں اور جہاں بھی چھکوں اور چوکوں کی بات ہوگی تو شاہد آفریدی کا نام ضرور لیا جاتا ہے.

شاہد آفریدی نے کسی بھی گراؤنڈ پر پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں لی ہیں. شاہد آفریدی نے بنگلادیش کے بنگلا نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکہ میں 50 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں انہوں نے یہ کارنامہ 43 میچ کھیل کر بنایا ہے.پاکستان کی طرف کسی بھی باؤلر کی ایک گراؤنڈ پر سب سے زیادہ وکٹیں ہیں.

شاہد آفریدی نے اپنی باؤلنگ سے پاکستان اور لیگ کرکٹ میں اپنی ٹیم کو اکیلے میچ جتوائے ہیں اور ان کی باؤلنگ میں ورائٹی جیسے گوگلی، تیز گیند اور لیگ بریک سے بلے بازوں کو ان کو کھیلنے میں ہمیشہ مشکل رہی ہے. شاہد آفریدی پاکستان کے دوسرے باؤلر ہیں جنہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 339 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں. شاہد آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھی پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں.

60 views0 comments
bottom of page