24newspk
پارٹ ٹائم بولر؟ بالکل نہیں! خوشدل شان کی میچ وننگ سپیل۔۔ کوئٹہ گلیڈیٹرز کےخلاف عمدہ باؤلنگ

کراچی(24نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں کل کھیلے میچ میں ملطان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،ملطان سلطان نے 20 اوورسز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری اوور کی آخری گیند پر پوری ٹیم 168 رنز بنا کر آؤت ہو گئی ۔
ملطان سلطان کی طرف سے پارٹ ٹائم باؤلر خوشدل شاہ انہوں نے کمال کر دیا اور ثابت کر دیا کہ وہ ایک میچ ونر کھلاڑی ہیں اور وہ بہت باؤلر ہیں اب ان کو ریگیولر باؤلر سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے میچ وننگ اسپیل کروایا ،خوشدل شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فارم میں کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا جن میں ول سمیڈ،احسن علی اور سرفراز احمد کو آؤٹ کیا۔