24newspk
پال سٹرلنگ کی تباہ کن بیٹنگ! پاور پلے میں ہی کوئٹہ کے بولرز کے چھکے چھڑا دیے

کراچی (24نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے گیارویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹٖڈ کے اوپنر بلے باز پال اسٹرلنگ نے آتے ہی تباہی مچادی انہوں پہلے اوور سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دھلائی شروع کر دی اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے ہیں ،پال اسٹرلنگ نے 28 گیندوں پر 58 رنز بنائے ان کی اننگز میں تین چھکے اور سات چوکے شامل تھے وہ محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے تھے
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے منرو 72 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور اعظم خان نے 65 رنز بنا ئے