24newspk
پانچویں ون ڈے میں ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر امام الحق دلبرداشتہ ، ڈگ آوٹ میں بیٹھ کر جذباتی ٹوئٹ

کراچی(24 نیوز پی کے)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیا ن پانچواں اور آخری ون ڈے میچ کراچی مین کھیلا جا رہا ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف پانچوں ون ڈے میں اوپنر امام الحق کو پلینگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا جس پر امام الحق دلبرداشتہ ہو گئے ہیں اور انہوں نے ایک ٹوئیٹ کر دیا جس میں انہوں نے کہا کہ " ’’ زندگی ایک غیر متوقع سفر ہے، اس لیے کسی سے کچھ امید نہ رکھیں، صبر کرو، اللہ دیکھ رہا ہے‘‘۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ امام الحق نے تیسرے ون ڈے میچ میں 90 رنز کی اننگز کھیلی تھی اس کے بعد چوتھے ون ڈے میچ میں ان کو نہیں کھیلایا گیا اور امید کی جا رہی تھی کہ ان کو پانچویں میچ میں موقع دیا جائے گا۔اس سے قبل امام الحق نے کیویز کے خلاف سیریز کے ابتدائی تین میچوں میں 174 رنز اسکور کیے تھے، جس میں دو نصف سینچریاں بھی شامل تھیں۔